رینٹل پاور کیس بقایاجات کی ادائیگی تک بحری جہاز کوجانے نہ دیا جائے سپریم کورٹ

کارکے کے ساتھ پلی بارگین کے نام پر خزانہ پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ چیف جسٹس


ویب ڈیسک November 08, 2012
کارکے کے ساتھ پلی بارگین کے نام پر خزانہ پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ چیف جسٹس

KARACHI: سپریم کورٹ نے نیب کو حکم دیا ہے کہ وہ یقین دہانی کرائے کہ کارکے بحری جہاز کو بقایاجات کی ادائیگی تک جانے نہیں دیا جائے گا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی، دوران سماعت فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ نیب اپنے طور پرہی معاملہ طے کرنے کی کوشش کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ کارکے بحری جہاز سے 24 ارب روپے وصول کرنا ہیں لیکن 22 ارب روپے معاف کرکے انہیں کہا جارہا ہے کہ آپ چلے جائیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت سے باہر معاملات کیسے طے کئے جاسکتے ہیں، ہم یہ کیس ایف آئی اے کو بھی دے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اربوں روپے ملک سے باہر جارہےہیں امید تھی کہ نیب جلد کارروائی کرے گا مگر بہانے بازی کی جارہی ہے اورکارکے کے ساتھ پلی بارگین کے نام پر خزانہ پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔

کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے جبکہ نندی پور اور چیچو کی ملیاں پاور پراجیکٹ کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی گئی، اس موقع پر وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا تھا کہ ہمیں وقت دیا جائے تاکہ دونوں منصوبوں کو فعال کردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں