عالمی معیار کی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جاوید شیخ

میری فلم ’’وجود‘‘ میں سنیئر فنکاروں کیساتھ نئے فنکاروں کو بھی کام کا موقع ملے گا، جاوید شیخ


Cultural Reporter March 02, 2016
میری فلم ’’وجود‘‘ میں سنیئر فنکاروں کیساتھ نئے فنکاروں کو بھی کام کا موقع ملے گا، جاوید شیخ۔ فوٹو: فائل

اداکار و ہدایت کارجاوید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے ریوائل کے بعد اب ہم پر سب سے زیادہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ ہم پاکستان میں اچھی معیاری اور عالمی منڈی تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کام کریں۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستانی فلموں نے جس طرح عوام کے اعتماد کو بحال کیا ہے اور وہ سنیماگھروں کی طرف واپس آئے ہیں یہ ایک بڑی کامیابی ہے دنیا کے متعدد ممالک میں پاکستانی فلموں کو پسند کیا گیا خاص طور بھارت میں بھی ہماری فلموں کو سراہا گیا،گزشتہ دو سالوں میں فلم انڈسٹری میں آنے والی تبدیلی مستقبل کے لیے بہت خوش آئند ہے۔ ایک انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ اب ہم بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور معیار کے اعتبار سے ہم بہت اچھا کام کررہے ہیں،انھوں نے کہا میری فلم کی تیاریاں مکمل ہیں۔ فلم ''وجود'' میں سنیئر فنکاروں کے ساتھ نئے فنکاروں کو بھی کام کرنے کا موقع ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں