بالی وڈ ڈمپل گرل پریتی زنٹا پیا گھر چلی گئیں

پریتی نے شادی میں بالی وڈ کے اپنے دوستوں کو بھی بلانا پسند نہیں کیا اور چپکے چپکے پیا کے پہلو میں جا بیٹھی ہیں


Showbiz Desk March 02, 2016
پریتی نے شادی میں بالی وڈ کے اپنے دوستوں کو بھی بلانا پسند نہیں کیا اور چپکے چپکے پیا کے پہلو میں جا بیٹھی ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ ڈمپل گرل پریتی زنٹا مسلسل کئی ماہ سے قیاس آرائیوں میں رہنے کے بعد بالآخر پیا گھر چلی گئی ہیں۔

ان کے اور امریکی نوجوان جین گڈنیف کے درمیان کافی عرصے سے قریبی تعلق تھا تاہم پریتی زنٹا نے اس حوالے سے کبھی بھی کھل کے بات نہیں کی تھی اور میڈیا کے پوچھنے پر ٹال مٹول کردیا کرتی تھیں۔دوروز قبل پریتی زنٹا اپنے امریکی جیون ساتھی کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کر چکی ہیں۔ شادی میں دولہا اور دلہن کے قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیاہے ۔پریتی نے شادی میں بالی وڈ کے اپنے دوستوں کو بھی بلانا پسند نہیں کیا اور چپکے چپکے پیا کے پہلو میں جا بیٹھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں