فروری میں مہنگائی سال بہ سال402 فیصد بڑھ گئی

سالانہ بنیادوں پر پیاز، دال ماش، بیسن، سگریٹ، چینی، چائے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے


Numainda Express March 02, 2016
سالانہ بنیادوں پر فوڈ آئٹمز میں سے پیاز 76.92 فیصد، جب کہ دال چنا 49.68فیصد اور چینی کی قیمت میں 14.68فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح سال بہ سال4.02فیصد بڑھ گئی۔

منگل کو اسلام آباد میں ماہانہ بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جنوری کے مقابلے میں گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح 0.3 فیصد کم ہوئی، ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمتوں میں 4.35فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 14.68فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سالانہ بنیادوں پر پیاز، دال ماش، بیسن، سگریٹ، چینی، چائے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جولائی 2015 سے فروری 2016 کے دوران مہنگائی کی شرح 2.46فیصد رہی۔

سالانہ بنیادوں پر فوڈ آئٹمز میں سے پیاز 76.92 فیصد، دال ماش 52.80فیصد، دال چنا 49.68فیصد، بیسن 44.71 فیصد، چائے 30.14 فیصد، سگریٹ 26.80فیصد اور چینی کی قیمت میں 14.68فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹماٹر 32.96فیصد، آلو 24.69فیصد ، چاول 14.16 فیصد، چکن 10.98فیصد اور ویجیٹیبل گھی میں 9.18فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ نان فوڈ آئٹمز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، تعلیمی اخراجات 9.22 فیصد بڑھ گئے، تعمیراتی اجرتوں میں 7.82فیصد ، ریڈی گارمنٹس 7.65فیصد ، واٹر سپلائی 7.46فیصد ، گیس 9.92فیصد ، ٹیلرنگ 8.93فیصد اور گھریلو ملازمین کے معاوضوں میں7.66فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں