سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 48 ہزار 600 روپے تولہ ہوگئی

فی تولہ چاندی کی قیمت5 روپے کے اضافے سے655 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 4.28 روپے بڑھ کر 561.42 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت5 روپے کے اضافے سے655 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 4.28 روپے بڑھ کر 561.42 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کے اضافے سے1240 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور429 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔


جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر48ہزار600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر41ہزار657 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت5 روپے کے اضافے سے655 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 4.28 روپے بڑھ کر 561.42 روپے ہوگئی۔
Load Next Story