سیاسی جماعتیں گلی محلوں میں جاکر ووٹرزکی تصدیق کریں چیف جسٹس

2012 کی انتخابی فہرستوں میں 8 کروڑ 43 لاکھ ،60 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں

2012 کی انتخابی فہرستوں میں 8 کروڑ 43 لاکھ ،60 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں. فوٹو فائل

 

سپریم کورٹ میں انتخابی فہرستوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی، اس موقع پر چیف جسٹس نے سیاسی جماعتوں کو گلی محلو ں میں جاکر ووٹروں کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے انتخابی فہرستوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2012 کی انتخابی فہرستوں میں 8 کروڑ 43 لاکھ ،60 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اور ابھی کچھ ووٹ تصدیق کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

اشتیاق احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور نادرا کےمعاہدے کی بنیاد پراندراج پتے پر ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے اور مزید شکایتیں دور کرنےکو بھی تیار ہیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی جماعتیں گلی محلوں میں جاکر ووٹرزکی تصدیق کریں، کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story