حکومت نے سوئس حکام کو لکھے گئے خط سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
حکومت نے 5 نومبر 2012 کو کوریئرسروس کے ذریعے خط سوئس حکام کو بھجوا دیا تھا۔
این آر او فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت نے سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علی زئی نے وزارت قانون کی طرف سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی، رپورٹ میں خط کی کاپی ، وزیراعظم کی طرف سے دیئے گئے اختیار، این آر او فیصلہ کی کاپی ، کوریئر کی 4350 روپے کی رسید بھی شامل ہے۔
رپورٹ کےمطابق حکومت نے 5 نومبر 2012 کو کوریئرسروس کے ذریعے خط سوئس حکام کو بھجوا دیا تھا۔
سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک قیوم نے اس حوالے سے سوئس حکام کو جو خط لکھا اسے کبھی نہ لکھا ہوا خط تصور کیا جائے اور سوئس عدالتوں میں کارروائی صدر کو حاصل استثنیٰ سے مشروط ہوگی۔