نہرو یونیورسٹی کی طلبا نائب صدر بھی ہندوانتہا پسندوں کے نشانے پر

نفرت انگیز اوردھمکی آمیزخط بھیج دیے، شکایت کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی 


INP March 02, 2016
نفرت انگیز اوردھمکی آمیزخط بھیج دیے، شکایت کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

دہلی کی جواہرلال نہرویونیورسٹی کی طلبا یونین کے صدرکنہیاکمارکے بعد نائب صدر شہلا راشد ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پرآگئی ہیں، ہندوانتہا پسند شہلا راشد کو نفرت انگیز اوردھمکی آمیز خطوط بھیجنے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہلا راشدکاکہنا ہے خطوط میں انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کی گئی ہے اوردھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایک ماہ پہلے بھارت کی نیشنل کمیشن فارویمن میں خط کے متعلق شکایت کی تھی مگراس پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

جواہرلال نہرو یونیورسٹی کی طلبا یونین کے صدرکنہیا کمارافضل گوروکی برسی منعقد کرنے پر غداری کے مقدمے میں جیل میں قید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں