بغیرویزا مسافر پاکستان لانے پر ایئر لائنزکو75 لاکھ جرمانہ

غیر ملکی کمپنیوں کو ویزا قوانین پر عملدرآمد کا پابند بنایا، ترجمان وزارت داخلہ


Numainda Express March 02, 2016
وزیر داخلہ کاشہریت کے لیے درخواست دینے والی بیوہ کی اپیل پر بھی نوٹس۔ فوٹو: فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثار کے احکامات پر پہلی دفعہ غیرملکی ایئرلائنزکوبھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی اے کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ میں مختلف ایئر لائنز کو 75 لاکھ روپے جرمانے کے نوٹسز جاری کیے گئے جن میں سے اب تک 25 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع ہو چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستان آنے والے درجنوں لوگوں کو نامکمل یا جعلی دستاویزات کی بنا پر اگلی ہی فلائٹ سے واپس بھیج دیایاسفری دستاویزات لانے کی ہدایت کی گئی۔جن میں مشہور کرکٹر ڈین جونز، بھارتی اداراکارہ شرمیلا ٹیگوربھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وزیرداخلہ نے پاکستانی شہریت کے لیے درخواست گزارایک بیوہ کے خط پرنوٹس لیاہے۔ مذکورہ خاتون بھارتی شہری ہے جس نے کئی برس قبل ایک پاکستانی سے شادی کی اور پاکستانی شہریت حاصل کرناچاہتی ہے جس کی درخواست وزارت داخلہ میں 2008 سے زیرالتوا ہے۔ خاتون نے خاوند کی وفات کے بعدمبینہ زیادتیوںکانوٹس لینے اورپاکستانی شہریت کے حصول کے لیے وزیرِداخلہ سے مددکی اپیل کی تھی۔جس پروزیرداخلہ نے قوانین کے مطابق فوری طور پر شہریت دینے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں