وزیراعظم نے خواتین کی خودمختاری سے متعلق پالیسی بنانے کے لئے کمیٹی قائم کردی

کمیٹی 5 مارچ تک اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی اورخواتین کےعالمی دن کے موقع پر پالیسی کا اعلان کیا جائے گا


ویب ڈیسک March 02, 2016
کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے ملکی،غیر ملکی قوانین کےتحت جامع حکمت عملی بنائے گی، فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعظم نواز شریف نےخواتین کی خود مختاری سے متعلق پالیسی بنانے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے جو 5 مارچ تک اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواتین کی خود مختاری سے متعلق پالیسی کی تشکیل کے لئے بنائی گئی کمیٹی وزیر اعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیراحمد، اشتر اوصاف، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ، وزیر مملکت انوشہ رحمان، اکرام بخاری، ارم بخاری، ڈاکٹر شزرا منصب علی خان ،شائستہ پرویز ملک، سینیٹرعائشہ رضا فاروق اورڈاکٹر اعجاز منیرپرمشتمل ہوگی جب کہ وفاقی وزیرزاہد حامد کمیٹی کے کنوینئرہوں گے۔

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے ملکی،غیر ملکی قوانین کےتحت جامع حکمت عملی بنائے گی،وزیر اعظم آفس کی جانب سے پالیسی سے متعلق ورکنگ پیپربھی تیار کرلیا گیا ہے اور جنہیں کمیٹی ریفرنس پیپرکے طورپراستعمال کرے گی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 5 مارچ تک اپنی حتمی سفارشات پیش کرے، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 8 مارچ کوخواتین کےعالمی دن کےموقع پر حکومت اپنی پالیسی کا اعلان کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں