امریکی صدارتی امیدواروں کی نامزدگی ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مستحکم

امریکی صدارتی امیدوار کیلئے 11 ریاستوں میں ہونے والی ووٹنگ میں ہلیری اور ڈونلڈ 7، 7 ریاستوں میں کامیاب

برنی سینڈرز اور ٹیڈ کروز کو صرف 2، 2 ریاستوں میں کامیابی ملی۔ فوٹو: فائل

امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹس اور رپبلکنز کے حامیوں کی جانب سے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے انتخاب کے لئے ہونے والی ووٹنگ کے اہم مرحلے میں کامیابیاں حاصل کر کے ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب مظبوط ترین امیدواروں بن چکے ہیں۔

امریکا کی 11 ریاستوں میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن جماعت کے حامیوں نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے انتخابات کے لئے ووٹنگ میں حصہ لیا جس میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے 7، 7 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اپنی جماعتوں کی جانب سے ایلاباما، جارجیا، ٹینیسی، آرکنساس، میساچوسٹس اور ورجینیا کی ریاستوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس کے علاوہ ہلیری ٹیکساس میں بھی کامیاب رہیں جب کہ یہاں ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے حریف ٹیڈ کروز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


ڈیمو کریٹس میں ہلیری کلنٹن کے قریب ترین مد مقابل برنی سینڈرز اور ریپبلکنز میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف ٹیڈ کروز 2، 2 ریاستوں میں کامیابیاں حاصل کر سکے۔

ٹیڈ کروز نے ٹیکساس کے علاوہ اوکلاہوما میں بھی فتح حاصل کی جب کہ منیسوٹا کی ریاست ایک اور ریپبلکن امیدوار مارک روبیو کے حصے میں آئی، ریاست ورمونٹ میں ہلیری کلنٹن کو برنی سینڈرز کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ برنی سینڈرز نے اپنی آبائی ریاست ورمونٹ کے علاوہ اوکلاہاما میں بھی کامیابی حاصل کی۔

امریکا کی11ریاستوں میں سپر ٹیوزڈے کے روز ہونے والی ابتدائی ووٹنگ میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اپنی جماعتوں کی جانب سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے مظبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں۔
Load Next Story