لندن سے ڈی پورٹ 42 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

جن مسافروں کی تصدیق نہ ہو سکی انھیں واپس برطانیہ بھیج دیا جائے گا۔


ویب ڈیسک March 02, 2016
مسافروں کو مزید تفتیش کے لئے پاسپورٹ سیل بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

لندن سے ڈی پورٹ ہونے والے 42 پاکستانی بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں غیر قانونی طور پر مقیم 42 پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ امیگریشن حکام کی جانب سے مسافروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے، اسکروٹنی کے عمل میں جن مسافروں کی تصدیق نہ ہو سکی انھیں واپس برطانیہ بھیجا جاسکتا ہے یا پھر مزید تفتیش کے لئے پاسپورٹ سیل بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں بھی برطانیہ سے 38 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان بھیجا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔