قومی اورپنجاب اسمبلی کے5 حلقوں میں ضمنی انتخابات4 دسمبر تک ملتوی

یہ نشستیں سپریم کورٹ کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو دہری شہریت کے باعث نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

انتظامی وجوہات کی بناء پر 5 حلقوں میں انتخابات 4 دسمبر کو ہوں گے. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے 5 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات 4 دسمبر تک ملتوی کردیئے ہیں۔




الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 107 گجرات اور این اے 162 ساہیوال جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 26 جہلم، پی پی 92 گوجرانوالہ اور پی پی 122 سیالکوٹ میں 17 نومبر کو ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جانا تھا تاہم انتظامی وجوہات کی بناء پر ان حلقوں میں اب انتخابات 4 دسمبر کوہوں گے۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 11 ارکان پارلیمنٹ کوان کی دہری شہریت کے باعث نااہل قرار دیئے جانے کے بعد یہ نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

Recommended Stories

Load Next Story