وفاق نے کے ای ایس سی سے 300 میگاواٹ بجلی واپس لے لی

اب یہ بجلی دیگر صوبوں میں بجلی کی کمی پرقابو پانے کے لئے استعمال کی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک November 08, 2012
اب یہ بجلی دیگر صوبوں میں بجلی کی کمی پرقابو پانے کے لئے استعمال کی جائے گی، ذرائع فوٹو : فائل

وفاق نے کے ای ایس سی سے 650 میں سے 300 میگاواٹ بجلی واپس لے لی جس سے شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔


وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی کے بحران، ریلوے اور وزرات تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکریٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی نے کے ای ایس سی کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ کونسل میں پیش کی جو اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔


نرگس سیٹھی نے اجلاس کو بتایا کہ کے ای ایس سی کو 650 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سے فراہم کی جاتی ہے لیکن کے ای ایس سی مختلف اداروں کا 45 ارب روپے کا مقروض ہے جس کے بعد کے ای ایس سی سے 300 میگاواٹ بجلی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اب یہ بجلی دیگر صوبوں میں بجلی کی کمی پرقابو پانے کے لئے استعمال کی جائے گی۔


مشترکہ مفادات کونسل کے کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے سیکریٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں