آرمی چیف کی افغان قیادت سے شوال سے دہشتگردوں کے افغانستان فرارہونے سے متعلق امور پر بات چیت

افغان قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اورخطے میں قیام امن کیلئے پاک آرمی کے کرداراورکامیابیوں کو سراہا،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 02, 2016
افغان قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اورخطے میں قیام امن کیلئے پاک آرمی کے کرداراورکامیابیوں کو سراہا،آئی ایس پی آر۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

JUBAIL, SAUDI ARABIA: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تاجکستان کے دورے سے واپسی پر کابل میں قیام کیا جہاں انہوں نے افغان قیادت سے ملاقات اور امریکی کمانڈر کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی سے صدارتی محل میں الگ ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی، سرحدی امور اور شوال آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں کے افغانستان فرار ہونے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔





آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت کو مستحکم افغانستان اور قیام امن کے لئے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی جب کہ افغان قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کے لئے پاک آرمی کے کردار اور کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اسے سراہا۔



سربراہ پاک فوج نے امریکی عسکری قیادت چیئرمین جوائنٹس چیف جنرل جوزیف ڈنفورڈ، سینٹرل کمانڈر جنرل آسٹن اور آر ایس ایم کمانڈر جنرل نیکولسن سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں