شاہ رخ خان کے سسر چل بسے

گوری خان کے والد کرنل رمیش چندرا کوگزشتہ رات اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک March 02, 2016
شاہ رخ خان نے اپنی تمام فلمی مصروفیات ترک کردی ہیں،فوٹو:فائل

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے سسر کرنل رمیش چندرا چبر نئی دہلی کے ایک اسپتال میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے والد کرنل رمیش چندرا کو گزشتہ رات اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کرنل رمیش کے انتقال کی خبر ملتے ہی شاہ رخ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ممبئی سے دہلی روانہ ہوگئے۔ ان کے سسر کی آخری رسومات نئی دہلی کے علاقے لودھی کالونی میں ادا کی گئیں جس میں ان کے رشتے داروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنے سسر کے انتہائی قریب تھے اور اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنی تمام فلمی مصروفیات ترک کردی ہیں، کرنل رمیش چندر 1970 میں بھارتی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور سے دہلی منتقل ہوئے تھے۔ ان کے سوگواران میں اہلیہ ساویتا، بیٹی گوری خان اور ایک بیٹا وکرانت شامل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔