اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث 2 ماہ کے لئے  دفعہ 144 نافذ

تمام ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور کرائے پر مکان دینے والوں کو ضلعی انتظامیہ کو کوائف فراہم کرنا ہوں گے،نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک March 02, 2016
اسلام آباد میں2 ماہ کے لئے جلسے، جلوس اور مظاہروں پر پابندی ہوگی، نوٹی فکیشن فوٹو:فائل

ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دارالحکومت میں 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات اور دہشت گری کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے آئندہ 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور کرائے پر مکان دینے والوں کو ضلعی انتظامیہ کو کوائف فراہم کرنا ہوں گے اور 2 ماہ کے لئے اسلام آباد میں جلسے، جلوس اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔