انوشکا اور ویرات کے درمیان دوریاں ختم ہوگئیں

انوشکا نے پاکستان کے خلاف شاندارکارکردگی پر کوہلی کو فون کرکے مبارکباد دی۔


ویب ڈیسک March 02, 2016
انوشکا نے پاکستان کے خلاف شاندارکارکردگی پر کوہلی کو فون کرکے مبارکباد دی،فوٹو فائل

بھارت کی ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف جیت نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان دوریاں ختم کردیں۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے انہیں منانے کی پھر پور کوششیں بھی کی جارہی تھیں تاہم ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی فتح نے دونوں کے درمیان دوریوں کو ختم کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی نے ان سے ناراض محبوبہ انوشکا سرما کوبھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا یہی نہیں انہوں نے فون کرکے ویرات کو ہلی کو پاکستان کےخلاف جیت اور شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی جس کے بعد اب دونوں کی جوڑی کے تعلقات میں جمی برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اورکرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقہ چل رہا ہے جس کا کوہلی کی جانب سے برملا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔