یمن میں جانوروں کا خون پینے والا شخص پکڑا گیا
پولیس کے مطابق خونخوار شخص کتوں کا خون پیتا ہے اور ان کا گوشت کھاکر زندہ رہتا ہے۔
MULTAN:
یمن میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو جانوروں کا خون پیتا تھا جب کہ گرفتاری کے وقت یہ ایک چھوٹے کتے کا خون پی رہا تھا۔
مغربی یمن کے شہر حدیبیہ میں پڑوسیوں نے ایک شخص پر الزام لگایا تھا کہ وہ قتل سے پہلے کتے اور دوسرے جانوروں کا خون پیتا ہے، بعض لوگوں نے اسے ''کتوں کا ڈریکولا اور ویمپائر''قرار دیا جب کہ حدیبیہ پولیس ترجمان کے مطابق جب ایک پرانے متروک مکان میں پولیس داخل ہوئی تو اس وقت پراسرار شخص کتے کا خون پی رہا تھا، پولیس کو دیکھ کر اس شخص نے فوری طور پر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مقامی افراد کی مدد سے اسے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ شخص اس علاقے کا نہیں اور ناقابلِ فہم زبان بول رہا ہے، اب تک پولیس نے اس شخص پر کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا تاہم اس پر جانوروں پر ظلم اور جبر کا مقدمہ قائم کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کئی ممالک میں بعض لوگ جانوروں کا خون پیتے ہیں جب کہ افریقا، کینیڈا اور الاسکا میں بعض قبائلی جانوروں کا خون پیتے ہیں۔