وزیرداخلہ نے لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ کے بیان کا نوٹس لے لیا

وزیر داخلہ نے بیان کے مندرجات میں قانونی و واقعاتی پہلوؤں کےجائزے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ویب ڈیسک March 02, 2016
وزیر داخلہ نے بیان کے مندرجات میں قانونی و واقعاتی پہلوؤں کےجائزے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو؛فائل

KARACHI: وزیرداخلہ چوہدری نثار نے لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے قانونی پہلوؤں کے جائزے کے لیےکمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ کی جانب سے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں دیئے گئے بیان کا نوٹس لے لیا ہے جب کہ وزیر داخلہ نے بیان کے مندرجات میں قانونی و واقعاتی پہلوؤں کےجائزے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق کمیٹی سرفراز مرچنٹ کے بیان کے مندرجات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے گی اور اس بات کا بھی تعین کرے گی کہ شواہد کی نشاندہی ایم کیو ایم قائد کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کیس میں کس حدتک معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سرفراز مرچنٹ کے بیان کے مندرجات میں اتنامواد ہے کہ اس معاملے کو برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرفراز مرچنٹ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیان دیا تھا کہ لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے گھر سے اسلحے کی کئی فہرستیں برآمد ہوئی تھیں جب کہ انہوں اپنے بیان میں منی لانڈرنگ سے متعلق کئی دستاویزات کا بھی ذکر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔