حکومت یوٹیوب کو کھولنے پر غور کر رہی ہے رحمان ملک
موبائل فون کمپنیوں کے ذریعے سمز متعلقہ پتے پر ارسال کی جائیں گی، رحمان ملک
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت یوٹیوب پر سے تمام گستاخانہ مواد ہٹا کر اسے کھولنے پر غور کر رہی ہے۔
اسلام آبادمیں محرم الحرام کےدوران سیکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لینےکےلئےوفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر سے متنازع مواد ہٹا کر اسے کھولنے پرغور کیا جا رہا ہے۔
رحمان ملک نے کہا کہ یکم دسمبر سے دکانوں پرموبائل سمز کی فروخت بھی بند کر دی جائے گی اور موبائل فون کمپنیوں کے ذریعے سمز متعلقہ پتے پر ارسال کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کی یوٹیوب پرریلیز ہونے کے بعد عالم اسلام میں شدید غم و غصے کا اظہارکیا گیا اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔ یوٹیوب کی جانب سے متنازع مواد نہ ہٹانے پر حکومت پاکستان نے اس پر پابندی عائدکر دی تھی۔