فلم ’’صنم رے‘‘ کی کامیابی نے اداکارہ یمی گوتم کے لیے انڈسٹری کے دروازے کھول دیئے

ہریتھک روشن کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتی، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک March 02, 2016
ہریتھک روشن کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتی، بالی ووڈ اداکارہ ، فوٹو؛فائل

MADRID: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ یمی گوتم کی فلم ''صنم رے'' کی کامیابی کے بعد اب وہ ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے ساتھ فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی جس کے لیے انہوں نے بیتابی کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن فلم نگری کا بڑا نام ہیں جن کے ساتھ فلموں میں کام کرنا کسی بھی نئی اداکارہ کے لیے خواب ہی ہے جب کہ اداکارہ یمی گوتم اپنی فلم ''صنم رے'' کی کامیابی کے بعد پہلی بار ہریتھک روشن کے ساتھ فلم جلوہ گر ہو رہی ہیں جس کے لیے وہ بے تاب ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ یمی گوتم فلم ''کابلی'' میں ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے مدمقابل کردار ادا کریں گی جس کے لیے انہوں نے شدید بے تابی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہریتھک روشن بڑے اداکار اور بہترین ڈانسر ہیں جن کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتی جب کہ میرے لیے ''کابلی'' ایک اہم فلم ہے جس میں اپنا کردار نبھانے کے لیے میں انتھک محنت کررہی ہوں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اپنے نئی آنے والی فلم''موہن جودڑو'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔