بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی کی کارروائی 4 شرپسند ہلاک

کارروائی میں شرپسندوں کے ٹھکانوں سے 3آئی ای ڈیز، 2 دستی بم، رائفل اوراسلحہ بھی برآمد ہوا، ترجمان ایف سی


ویب ڈیسک March 02, 2016
کارروائی میں شرپسندوں کے ٹھکانوں سے 3آئی ای ڈیز، 2 دستی بم، رائفل اوراسلحہ بھی برآمد ہوا، ترجمان ایف سی، فوٹو؛فا ئل

LONDON: کوہلو کے علاقے کاہان میں ایف سی کی کارروائی کے دوران 4 شرپسند ہلاک اور 2زخمی ہوگئے جب کہ کارروائی میں شرپسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے ضلعے کوہلو کے علاقے کاہان میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو علاقے میں موجود شرپسندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد ایف سی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 شرپسند ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

ترجمان ایف سی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران شر پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے جب کہ شرپسندوں کے ٹھکانوں سے 3 آئی ای ڈیز، 2دستی بم، رائفل اوراسلحہ بھی برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔