بھارت کا پٹھان کوٹ واقعے پر کارروائی نہ ہونے تک پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

دہشت گردوں كے خلاف كارروائی پہلی ترجیح ہے جب کہ مذاكرات دوسرے نمبر كا ایجنڈا ہیں، بھارتی سیکریٹری خارجہ


ویب ڈیسک March 02, 2016
دہشت گردوں كے خلاف كارروائی پہلی ترجیح ہے جب کہ مذاكرات دوسرے نمبر كا ایجنڈا ہیں، بھارتی سیکریٹری خارجہ، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیکریٹری سطح کے مذاکرات کو ایک بار پھر مشروط کردیا ہے اور پٹھان کوٹ واقعے پر کارروائی نہ ہونے تک مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیكرٹری خارجہ ایس جے شنكر نے كہا ہے كہ جب تک پاكستان پٹھان كوٹ واقعے پر ٹھوس كارروائی نہیں كرتا اس وقت تك مذاكرات نہیں ہوسکتے، پاكستان كو بتا دیا ہے كہ دہشت گردوں كے خلاف كارروائی پہلی ترجیح ہے جب کہ مذاكرات دوسرے نمبر كا ایجنڈا ہیں اس لیے دہشت گردی كے خلاف اقدامات كے بغیر پاكستان كے ساتھ جامع مذاكرات بحال نہیں ہو سكتے۔

ایس جے شنکر كا كہنا تھا كہ بھارت نے اپنی ترجیح سے پاكستان كو آگاہ كردیا ہے اورپٹھان كوٹ حملے كے بعد بھارت نے پاكستان كے ساتھ واضح اور ٹھوس مؤقف اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ سیکریٹری مذاکرات کے حوالے سے پاك بھارت وزرائے خارجہ اور قومی سلامتی كے مشیران مسلسل رابطے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔