KARACHI:
قصبہ چوک سرور شہید میں شادی والا گھر اس وقت ماتم کدہ بن گیا جب شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے دلہا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
موضع پتل منڈا کے رہائشی منظور حسین کے 18 سالہ بیٹے وزیر حسین کی مہندی کی تقریب میں دلہا کے دوست ڈانس کررہے تھے۔ اسی دوران دلہے کے دوست اور دیگررشتے داروں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے دوران ایک گولی دلہا وزیرحسین کو آلگی اورموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔