مظفرگڑھ ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے دلہا جاں بحق

حادثہ دلہا وزیر حسین کی مہندی کی تقریب میں پیش آیا۔

حادثہ دلہا وزیر حسین کی مہندی کی تقریب میں پیش آیا۔ فوٹو : فائل

KARACHI:

قصبہ چوک سرور شہید میں شادی والا گھر اس وقت ماتم کدہ بن گیا جب شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے دلہا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔


موضع پتل منڈا کے رہائشی منظور حسین کے 18 سالہ بیٹے وزیر حسین کی مہندی کی تقریب میں دلہا کے دوست ڈانس کررہے تھے۔ اسی دوران دلہے کے دوست اور دیگررشتے داروں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے دوران ایک گولی دلہا وزیرحسین کو آلگی اورموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Load Next Story