بھارتی حکومت کی فول پروف سیکیورٹی گارنٹی کے بعد ہی قومی ٹیم کو بھارت بھیجا جائیگا چوہدری نثار

قومی ٹیم کی سیکیورٹی کی گارنٹی صرف بھارتی حکومت کی نہیں بلکہ آئی سی سی کی بھی ذمہ داری ہے، وفاقی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک March 03, 2016
قومی ٹیم کی سیکیورٹی کی گارنٹی صرف بھارتی حکومت کی نہیں بلکہ آئی سی سی کی بھی ذمہ داری ہے، وفاقی وزیرداخلہ ، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی گارنٹی ملنے کے بعد ہی قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی شرکت کے لیے بھارت بھیجا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ بھارت میں سیکیورٹی خدشات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت کی اجازت فول پروف سیکیورٹی کی گارنٹی ملنے کے بعد ہی دی جاسکتی ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی گارنٹی صرف بھارتی حکومت کی ہی نہیں بلکہ آئی سی سی کی بھی ذمہ داری ہے جب کہ ٹیم کے متوقع دورہ بھارت کے سلسلے میں پی سی بی چیئرمین سے مشاورت کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

واضح رہے پاکستانی حکومت قومی ٹیم کو بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جانے کی اجازت دے چکی ہے تاہم بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ کی جانب سے دھرم شالا میں میچ پر پاکستان کو سیکیورٹی نہ دینے کے اعلان پر میچ کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں