کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان ہلاک پولیس

ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے تھا جو ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے، ایس ایس پی سٹی


ویب ڈیسک March 03, 2016
ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے تھا جو ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے، ایس ایس پی سٹی، فوٹو؛ فائل

پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے 3 ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق کارروائی ڈاکس تھانے کے علاقے میں کی گئی جس میں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے تھا جب کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ، دستی بم حملوں، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔