مشاورتی کمیٹی برائے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کا اجلاس

بچ جانے والے اسپیکٹرم کی نیلامی کے متعلق رپورٹ کی تیاری کیلیے ذیلی کمیٹی قائم


Numainda Express March 03, 2016
بچ جانے والے اسپیکٹرم کی نیلامی کے متعلق رپورٹ کی تیاری کیلیے ذیلی کمیٹی قائم۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے باقی بچ جانے والے اسپیکٹرم کی نیلامی کے بارے میں رپورٹ کی تیاری کیلیے چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔

اس ضمن میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی زیر صدارت مشاورتی کمیٹی برائے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کا تیسرا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سابقہ نیلامی میں بچ جانے والے اسپیکٹرم کی از سرنو فروخت کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری آئی ٹی عظمت علی رانجھا، چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ کے علاوہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت خزانہ، وزارت قانون و انصاف، پی ٹی اے اور فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ (ایف اے بی) کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

دوران اجلاس اسپیکٹرم مشاورتی کمیٹی نے پی ٹی اے کے کنسلٹنٹس کی طرف سے مرتب کی گئی مارکیٹ تجزیاتی رپورٹ کا جائزہ لیا اور مجوزہ اسپیکٹرم نیلامی کو کامیاب بنانے اور مطلوبہ نتائج کے حصول کیلیے مختلف پہلوؤں پرگفتگو کیم کمیٹی نے اسپیکٹرم نیلامی کی کثیرجہتی دستیاب معلومات اور تجویز کیے گئے مختلف طریقوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کی قیادت میں ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا، یہ سب کمیٹی ان تمام دستیاب معلومات اور طریقہ کار کا تکنیکی و اقتصادی تجزیہ کرنے کے بعد اسپیکٹر م نیلامی کے حوالے سے مفصل رپورٹ آئندہ اجلاس سے قبل مشاورتی کمیٹی کو ارسال کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |