حصص مارکیٹ میں تیز خریداری نے انڈیکس 31773 پر پہنچادیا

کاروباری حجم منگل کی نسبت69.60 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر16 کروڑ2 لاکھ5 ہزار 60 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter March 03, 2016
کاروباری حجم منگل کی نسبت69.60 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر16 کروڑ2 لاکھ5 ہزار 60 حصص کے سودے ہوئے فوٹو: فائل

سیمنٹ، آٹوموٹیو اور بینکنگ سیکٹر میں بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی نمایاں تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی31600 اور31700 پوائنٹس کی مزید 2حدیں بحال ہوگئیں۔

تیزی کے سبب59 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید72 ارب89 کروڑ43 لاکھ38 ہزارروپے کا اضافہ ہوگیا، سرمایہ کاری کے بیشترشعبوں کی خریداری دلچسپی بڑھنے سے کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی، یہی وجہ ہے کہ ایک موقع پرمارکیٹ 366.81پوائنٹس بلند ہوگئی تھی لیکن فوری منافع کی وجہ سے کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 263.79 پوائنٹس کے اضافے سے 31772.90 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 164.69 پوائنٹس بڑھ کر18641.87، کے ایم آئی30 انڈیکس 522.73 پوائنٹس کے اضافے سے 54647.86 اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 132.12 پوائنٹس اضافے سے 14909.58 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت69.60 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر16 کروڑ2 لاکھ5 ہزار 60 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 341 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں201 کے بھاؤ میں اضافہ، 125 کے داموں میں کمی اور15 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔