پاکستان میں ٹی وی ڈرامہ افرا تفری کا شکار ہے توقیر ناصر

چینلز کی بہتات کے باعث ڈراموں کی مانگ بڑھ گئی اور فنکاروں کے پاس وقت کم رہ گیا ہے، توقیر ناصر


Cultural Reporter March 03, 2016
چینلز کی بہتات کے باعث ڈراموں کی مانگ بڑھ گئی اور فنکاروں کے پاس وقت کم رہ گیا ہے، توقیر ناصر فوٹو: فائل

معروف اداکار اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے سابق ڈائریکٹر جنرل توقیر ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ان دنوں ٹی وی ڈرامہ افرا تفری کا شکار ہے۔

ڈرامے میں کام کرنیو الے ایکٹرز اور ڈائریکٹرزکے پاس وقت کم ہے کیوں کہ چینلزکی بہتات کی وجہ سے ڈراموں کی مانگ بڑھ گئی ہے اور کم وقت میں زیادہ کام ہورہا ہے اس وجہ سے ڈرامے کا معیار متاثر ہوا ہے تاہم اس کے باوجود ہمارا ڈرامہ بھارت سے بہت بہتر ہے یہ بات انھوں نے پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور حنیف خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی، صدر عبدالوسیع قریشی، گلوکارہ عابدہ خانم، ڈی ایس پی الطاف حسین و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا،جبکہ عشایئے میں ٹی وی پروڈیوسر سلطان ،اختر سہوانی،توقیر بیگ، قیصر مسعود جعفری،اختر جعفری،ارشد ملک، جنید رضوی، قاضی قمر الدین، راشد نور،احسان امرہوی، نیئر رضا و دیگر بھی موجود تھے۔توقیر ناصر نے کہا کہ پاکستان میں فلموں کا مستقبل بہتر نظر آرہا ہے، کوئی اچھا کردار ملا تو فلموں میں ضرور کام کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |