خبردار بچوں کو بہلانے کے لئے آئی پیڈ یا اسمارٹ فون موبائل دینا ان کے دماغ کے لیے نقصان دہ ہے

آئی پیڈ سے کھیلنے والے بچے اپنے جذبات پر قابو پانا نہیں سیکھ پاتے، ماہرین


ویب ڈیسک March 03, 2016
اسمارٹ فونز کا استعمال بچوں میں ضبط قائم نہیں ہونے دیتا، ماہرین فوٹو: فائل

روتے ہوئے بچوں کو چپ کرانا بھی ایک فن سمجھا جاتا ہے اس کے لئے والدین ہر حربہ آزماتے ہیں آج کل بچوں کو چپ کرانے کے لئے انہیں آئی پیڈز یا اسمارٹ فونز تھما دیا جاتا ہے یہ ترکیب وقتی طور پر تو بہت کارگر ثابت ہوتی ہے لیکن امریکی طبی ماہرین نے اسے بچوں کے دماغ کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئی پیڈ سے کھیلنے والے بچے اپنے جذبات پر قابو پانا نہیں سیکھ پاتے۔ اسمارٹ فونز کا استعمال بچوں میں ضبط قائم نہیں ہونے دیتا تاہم ایپ اور الیکٹرانک کتابیں بچوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں لیکن وہ بھی والدین یا کسی بڑے کی موجودگی کے بغیر دو سے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے بے کار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر وقت ٹی وی اسکرین کے آگے بیٹھنے والے بچوں کی نہ صرف زبان متاثر ہوتی ہے بلکہ سماجی طور پر بھی یہ پیچھے بھی رہ جاتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں