پاكستان ميں نئے پوليو وائرس سے 5 بچے معذور عالمی ادارہ صحت كی تصديق

پاكستان ميں اس نئے وائرس کے آنے سے پہلے پی ون اور پی تھری وائرس پایا جاتا تھا۔


Online November 08, 2012
پاكستان ميں اس نئے وائرس کے آنے سے پہلے پی ون اور پی تھری وائرس پایا جاتا تھا۔ فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت نے پاكستان ميں پراسرار پوليو وائرس ''سابن'' كی موجودگی كی تصديق كردی۔


دنيا ميں پہلے پوليو كے 3 طرح كے وائرس پی ون، پی ٹو اور پی تھری تھے اور پاكستان ميں پی ون اور پی تھری وائرس پایا جاتا تھا تاہم اب پاكستان ميں نيا پولیو وائرس ''سا بن'' سامنے آيا ہے جس نے بيک وقت 5 بچوں كو متاثر كيا۔


بلوچستان كے اضلاع پشين اور قلعہ عبد اللہ ميں بچوں كے ٹيسٹ کیے گئے جس کے بعد 5 بچوں ميں اس وائرس كی تصديق ہوئی۔ قومی ادارہ صحت نے بھی وائرس كی تصديق كردی ہے اور صورتحال کے پیش نظر وفاقی حكومت نے 15 نومبر سے بلوچستان ميں ہنگامی پوليو مہم شروع کرنے كا فيصلہ كيا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں