خرم منظور اور شرجیل خان کی ناکامیوں کا سلسلہ مزید دراز ہو گیا
خرم منظور نے 3 میچز میں 11 جب کہ شرجیل خان نے 21 رنز بنائے۔
ایشیا کپ میں پاکستانی بیٹسمینوں خرم منظور اور شرجیل خان کی ناکامیوں کا سلسلہ مزید دراز ہو گیا۔
بنگلہ دیش سے میچ میں خرم اننگز کا آغاز کرنے آئے مگر دوسرے ہی اوور میں الامین حسین کی گیند وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کے گلوز میں پہنچا کر چلتے بنے، انھوں نے صرف ایک رن بنایا، خرم نے اب تک ایونٹ کے تین میچز میں 3.66 کی اوسط سے 11 رنز اسکور کیے ہیں، اسی طرح شرجیل بھی 10 رنز تک محدود رہے، انھیں عرفات سنی نے بولڈ کیا، شرجیل نے تین میچز میں 7 کی ایوریج سے 21 رنز اسکور کیے۔