غیر معیاری امپائرنگ کا سلسلہ برقرار حفیظ کو غلط ایل بی ڈبلیو دیا گیا

محمد حفیظ نے غصہ پیتے ہوئے چہرے پر مصنوعی مسکراہٹ سجائی اور ناقابل یقین فیصلے پر حیران و پریشان پویلین واپس چلے گئے۔


Sports Desk March 03, 2016
محمد حفیظ نے غصہ پیتے ہوئے چہرے پر مصنوعی مسکراہٹ سجائی اور ناقابل یقین فیصلے پر حیران و پریشان پویلین واپس چلے گئے۔ فوٹو: بی سی سی آئی/فائل

ایشیا کپ میں غیر معیاری امپائرنگ کا سلسلہ گذشتہ روز بھی برقرار رہا اور اس بار پاکستانی بیٹسمین محمد حفیظ غیر معیاری امپائرنگ کا نشانہ بنے۔

تھائی کی جانب لگنے والی اونچی گیند پر انھیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا، امپائر نے کامیاب بنگلا دیشی پیسر مشرفیٰ مرتضیٰ و دیگر پلیئرز کی زوردار اپیل سے متاثر ہو کر انگلی بلند کردی، محمد حفیظ نے غصہ پیتے ہوئے چہرے پر مصنوعی مسکراہٹ سجائی اور ناقابل یقین فیصلے پر حیران و پریشان پویلین واپس چلے گئے، ان کی اننگز صرف 2 رنز تک محدود رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔