بطور کپتان چوتھا صفر آفریدی نے آئرلینڈ کے پورٹر فیلڈ کا ریکارڈ برابر کردیا

شاہد آفریدی مجموعی طور پر اب تک 8 بار کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں۔


Sports Desk March 03, 2016
شاہد آفریدی مجموعی طور پر اب تک 8 بار کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے چوتھی بار صفر پر آؤٹ ہو کر آئرلینڈ کے ولیم پورٹرفیلڈ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

بنگلا دیش کے خلاف میر پور میں کھیلے گئے میچ میں شاہد آفریدی دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے صفر پر آؤٹ ہو گئے، اس طرح آفریدی مجموعی طور پر اب تک 8 بار کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں، ان سے آگے صرف تلکارتنے دلشان اور لیوک رائٹ ہیں جو ٹی ٹوئنٹ فارمیٹ میں اب تک 10 اور 9 مرتبہ بغیر کھاتا کھولے آؤٹ ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔