ٹیم کی ناقص کارکردگی پر نجم سیٹھی اور شہریار خان بھی برہم
ایشیا کپ میں ٹیم کی ہار کا سخت ایکشن لینا چاہیئے، سربراہ پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی
LONDON:
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہاکہ ٹیم کی کارکردگی سے خاصی مایوسی ہوئی ہے، پی سی بی کو ایشیا کپ میں ٹیم کی ہار کا سخت ایکشن لینا چاہیے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہاکہ ہار پر تبصرہ نہیں کرسکتا تاہم ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔