ملالہ کی دوست شازیہ صحتیاب ہو کر گھر واپس آگئیں

شازیہ نے کہا کہ وہ اپنی دوست ملالہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔


ویب ڈیسک November 08, 2012
شازیہ نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے علاج کے لئے پاکستانی افواج اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

ملالہ یوسف زئی پر حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ شازیہ صحت یاب ہو کر گھر واپس آ گئیں ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شازیہ پشاور میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں 1 ماہ تک زیر علاج رہیں اور جمعرات کو انہیں صحت یابی کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔


شازیہ نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے علاج کے لئے پاکستانی افواج اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہیں۔


شازیہ نے کہا کہ وہ اپنی دوست ملالہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں اور ان کے ساتھ ایک بار پھر سے اسکول جانے کے لئے بے چین ہیں۔


ملالہ کی دوسری ہم جماعت کائنات ریاض بھی حملے میں زخمی ہوئی تھیں اورانہوں نے علاج کے بعد گزشتہ ہفتے سے اسکول دوبارہ جانا شروع کر دیا تھا مگر مسلسل بخار کے باعث وہ باقائدگی سے اسکول نہیں جا پا رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |