جاپان آئی ڈی پیز بحالی کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد دے گا

جاپانی امداد میں سے یواین ڈی پی کو 30 لاکھ ڈالرز، یواین ایچ سی آرکو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے۔


Numainda Express March 03, 2016
جاپانی امداد میں سے یواین ڈی پی کو 30 لاکھ ڈالرز، یواین ایچ سی آرکو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: حکومت جاپان نے فاٹا متاثرین اور افغان مہاجرین کے لئے پاکستان کو ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جاپان یہ امداد اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں یواین ڈی پی، یو این ایچ سی آر، یونیسف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے فراہم کرے گا۔ اس بات کا اعلان پاکستان میں جاپانی سفارتخانے کے ناظم الاموراور قائم مقام سفیرجونیامیٹسورا اور اقوامِ متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے انسانی حقوق نیل بوہنے نے عالمی ادارہ خوراک کے مرکزی دفترمیں تقریب کے دوران کیا۔ جاپان کی 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالرزکی امداد سے یواین ڈی پی کو 30 لاکھ ڈالرز، یواین ایچ سی آرکو 40 لاکھ ڈالر، یونیسف کو 30 لاکھ ڈالرزجب کہ عالمی ادارہ خوراک کو 60 لاکھ ڈالرزملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔