جاپان آئی ڈی پیز بحالی کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد دے گا
جاپانی امداد میں سے یواین ڈی پی کو 30 لاکھ ڈالرز، یواین ایچ سی آرکو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
KARACHI:
حکومت جاپان نے فاٹا متاثرین اور افغان مہاجرین کے لئے پاکستان کو ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جاپان یہ امداد اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں یواین ڈی پی، یو این ایچ سی آر، یونیسف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے فراہم کرے گا۔ اس بات کا اعلان پاکستان میں جاپانی سفارتخانے کے ناظم الاموراور قائم مقام سفیرجونیامیٹسورا اور اقوامِ متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے انسانی حقوق نیل بوہنے نے عالمی ادارہ خوراک کے مرکزی دفترمیں تقریب کے دوران کیا۔ جاپان کی 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالرزکی امداد سے یواین ڈی پی کو 30 لاکھ ڈالرز، یواین ایچ سی آرکو 40 لاکھ ڈالر، یونیسف کو 30 لاکھ ڈالرزجب کہ عالمی ادارہ خوراک کو 60 لاکھ ڈالرزملیں گے۔