راولپنڈی میں کرین بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی 3 مزدور جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محسن، طارق اور نور ضیاء کے نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک March 03, 2016
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال راولپنڈی میں طبی امداد دی جارہی ہے فوٹو: فائل

لاہور: ڈھوک حسو میں کرین بجلی کے تاروں سے ٹکرانے سے اس میں سوار 3 مزدور جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں کرین بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 7 مزدور زخمی ہوگئے، تمام مزدوروں کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال راولپنڈی پہنچایا گیا جہاں طبی عملے نے 3 مزدوروں کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محسن، طارق اور نور ضیاء کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کرین کے ڈرائیور کی غلطی کا نتیجہ ہے جسے بجلی کی تاروں کی اونچائی کا اندازہ نہ ہوسکا۔

دوسری جانب وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں