مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

پارلیمانی بورڈ آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے انٹرویو کر کے ٹکٹ جاری کرے گا


ویب ڈیسک March 03, 2016
رواں برس آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہورہے ہیں فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے پارلیمانی بورڈ میں برجیس طاہر، چوہدری نثار، پرویز رشید، مہتاب عباسی، خواجہ آصف، حمزہ شہباز، آصف کرمانی، نسیم اللہ گردیزی، شاہ غلام قادر، چوہدری طارق فاروق اور ڈاکٹر نجیب نقی شامل ہیں۔ پارلیمانی بورڈ آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے انٹرویو کر کے ٹکٹ جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں