ایشیا کپ میں ناکامی عمران خان نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی پرسوالات اٹھا دیئے

وزیراعظم نواز شریف سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی ہے کہ وہ پی سی بی چیئرمین کو میرٹ پر تعینات کریں گے،سابق کپتان


ویب ڈیسک March 03, 2016
وزیراعظم نواز شریف سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی ہے کہ وہ پی سی بی چیئرمین کو میرٹ پر تعینات کریں گے،سابق کپتان. فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چئرمین پی سی بی شہریار خان کی تقرری پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کرکٹ بورڈ کو ادارہ نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک ٹیلنٹ ابھر کر سامنے نہیں آسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سے اس انداز سے باہر ہونے پر شائقین شدید غصے میں ہیں اور قومی ٹیم کی شکست کو دیکھتے ہوئے یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ قوم کا ٹیلنٹ گہرے گھڑے میں جاچکا ہے تاہم اس ٹیلنٹ کو تبھی نکھارا جاسکتا ہے کہ جب پی سی بی کو میرٹ کی بنیاد پر ادارہ بنادیا جائے اور اس کے سربراہ کو بھی میرٹ کی بنیاد پر ہی تعینات کیا جائے۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی ہے کہ وہ پی سی بی چیئرمین کو میرٹ پر تعینات کریں گے کیونکہ وہ ایسے لوگوں کو نوازتے ہیں جو ان کے لئے کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم میں بھی بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس کے لئے درست کمبی نیشن کھلانا ہوگا۔



قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مایہ ناز کرکٹر اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مارٹن کرو کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، وہ نیوزی لینڈ کے بہترین کپتان تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں