بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے سمندر میں میزائل داغ دیئے

شمالی کوریا کی جانب سے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 6 میزائل داغے گئے، جنوبی کوریا کا الزام

شمالی کوریا کی جانب سے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 6 میزائل داغے گئے، جنوبی کوریا کا الزام۔ فوٹو: فائل

MIRPUR:
جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 6 میزائل داغے گئے تاہم میزائلوں کا نہ تو کوئی خاص ہدف تھا اور نہ ہی اس سے کوئی خطرہ لاحق ہے۔


عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر عائد پابندیوں کے نفاذ کے چند گھنٹے بعد ہی سمندر میں میزائل داغے جو بظاہر پابندیوں کا ردعمل معلوم ہوتا ہے۔ پابندیوں کے تحت شمالی کوریا سے باہر جانے یا آنے والے کسی بھی جہاز یا کشتی کی جانچ کی جائےگی جب کہ اس کے ساتھ 16 افراد اور 12 مختلف تنظیموں کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گيا ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے بھی جنوبی کوریا کے صدر پارک جیون کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے جس میں انھیں اندھیرے غار میں رہنے والے چمکارڈ سے تشبیہ دی گئی ہے۔
Load Next Story