محمد عامر نے بنگلادیش سے شکست پر شائقین سے معافی مانگ لی

اپنی طرف سے میچ جتوانے کی پوری کوشش کی لیکن بد قسمتی سے ہم میچ نہیں جیت سکے، فاسٹ بولر قومی ٹیم


ویب ڈیسک March 03, 2016
میچ جتوانے کی پوری کوشش کی تاہم بدقسمتی سے کامیاب نہیں ہوسکے،محمد عامر

ISLAMABAD: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم ترین میچ میں بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر شائقین سے معافی مانگ لی۔
محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں محمد عامر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی لیکن بد قسمتی سے ہم میچ نہیں جیت سکے جس پر وہ شائقین سے معافی چاہتے ہیں۔

https://www.facebook.com/ImAmirOfficial/posts/1142751062410253

واضح رہے کہ گذشتہ روز بنگلا دیش کے شہر میر پور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگال ٹائیگرز نے قومی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے باعث گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، اس میچ میں پاکستانی بلے باز ایک بار پھر قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے جب کہ محمد عامر نے اپنے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں