آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے وزیراعظم

ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں سےمتعلق وزیراعظم کوآگاہ کیا۔


ویب ڈیسک March 03, 2016
ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں سےمتعلق وزیراعظم کوآگاہ کیا۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی اور آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت مسلح افواج کی صلاحیت میں مزید اضافے کےلیے پُرعزم ہے، دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑے آپریشن میں پاک فضائیہ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا جب کہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں سےمتعلق وزیراعظم کوآگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں