مصطفی کمال کی واپسی چوہدری نثار کا آخری پتہ ہے علی رضا عابدی

سابق ناظم کی واپسی، ایک اینکرپرسن کےانکی شان میں قصیدے اورالطاف حسین کےپوسٹر پھاڑنا ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں، عابد رضا

سابق ناظم کی واپسی، ایک اینکرپرسن کےانکی شان میں قصیدے اورالطاف حسین کےپوسٹر پھاڑنا ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں، عابد رضا. فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی واپسی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا آخری پتہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ 'پروا مکاوا کانا' یعنی فکر کی کوئی بات نہیں سابق ناظم کراچی کی واپسی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا آخری پتہ ہے جو پچھلے تمام حربوں کی طرح فیل ہو گا۔




واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفی کراچی اپنی 3 سالہ خود ساختہ جلا طنی ختم کر کے آج صبح ہی کراچی پہنچے ہیں۔
Load Next Story