مصطفیٰ کمال کا نئی جماعت بنانے کا اعلان پارٹی منشوربھی دے دیا

ہماری جماعت کی فلاسفی یہ ہوگی کہ جو بھی اس پرچم کا ماننے والا ہوگا وہ ہمارا ہے،مصطفیٰ کمال


ویب ڈیسک March 03, 2016
ہماری جماعت کی فلاسفی یہ ہوگی کہ جو بھی اس پرچم کا ماننے والا ہوگا وہ ہمارا ہے،مصطفیٰ کمال۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

DI KHAN: کراچی کے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کے بعد نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی پارٹی کا منشور بھی پیش کردیا۔

کراچی میں اپنے ساتھی انیس قائمخانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی جماعت کے پرچم کی رونمائی کی جو پاکستان کے پرچم سے مشابہہ تھا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کا کوئی نام نہیں، پاکستان کا قومی پرچم ہی ہماری جماعت کا جھنڈا ہے، ہماری جماعت کی فلاسفی یہ ہوگی کہ جو بھی اس پرچم کا ماننے والا ہوگا وہ ہمارا ہے اور کوشش ہو گی کہ جو اس جھنڈے کو نہیں مان رہے وہ بھی اس جھنڈے کو مانیں۔ اپنا پارٹی منشور دیتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام حکومت، مضبوط بلدیاتی نظام اور نئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کا نام نہیں اس کا کام اہمیت رکھتا ہے، اگر ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے آتے تو آفاق احمد اور عامر خان کے ساتھ کا سوچتے لیکن ہم دونوں نے ہی اپنی جان پر کھیلتے ہوئے ملک میں واپس آنے کا فیصلہ کیا، ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں سب سے پہلے شفاف بلدیاتی نظام رائج ہو جب کہ موجودہ بلدیاتی نظام مکمل فراڈ ہے، جب اٹھارویں ترمیم آئی تو کہا گیا کہ یہ ترمیم پاس ہوگئی تو شہد کی نہریں بہہ جائیں گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا کیونکہ گلی محلوں تک اختیارات نہیں گئے۔ اگر ملک میں نئے صوبے بنائے جائیں تو ان کا قیام بھی سودمند ثابت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں