ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی شہریار خان

کرکٹ بورڈ کے تمام اداروں میں بھی تبدیلیاں لائیں گے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

کرکٹ بورڈ کے تمام اداروں میں بھی تبدیلیاں لائیں گے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، فوٹو؛ فائل

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے ہارنے پر لوگوں کی ناراضگی بجا ہے جب کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بعد ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ٹیم میں بلکہ کرکٹ بورڈ کے تمام اداروں میں تبدیلیاں لائیں گے اور اس سلسلے میں یونس اور مصباح سے مشاورت لے رہے ہیں۔


دوسری جانب کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی مسلسل نا کامیوں سے مایوسی ہوئی، قومی ٹیم کی حالیہ کاکردگی پر پی سی بی حکام کو ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

واضح رہے ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ہے جب کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری میچ کل سری لنکا سے کھیلے گا۔

Load Next Story