مصطفیٰ کمال کی میرے متعلق باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں رحمان ملک

بحیثیت وزیرِداخلہ ایم کیو ایم یا الطاف حسین نے کبھی مجھ سے کسی کرمنل کارکن کی حمایت کا نہیں کہا، سابق وزیرداخلہ


ویب ڈیسک March 03, 2016
بحیثیت وزیرِداخلہ ایم کیو ایم یا الطاف حسین نے کبھی مجھ سے کسی کرمنل کارکن کی حمایت کا نہیں کہا، رحمان ملک۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی میرے متعلق باتیں من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں جب کہ الطاف حسین نے کبھی مجھ سے کسی کرمنل کارکن کی حمایت کا نہیں کہا۔

سابق سٹی ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال کی جانب سے پریس کانفرنس پر اپنے رد کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کی میرے متعلق باتیں من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پرمبنی ہیں، بحیثیت وزیرِداخلہ ایم کیو ایم یا الطاف حسین نے کبھی مجھ سے کسی کرمنل کارکن کی حمایت کا نہیں کہا۔

رحمان ملک نے کہا کہ میری الطاف حسین کے ساتھ ملاقاتیں کوئی صیغہ راز نہیں ، مصطفی کمال نے انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جب کہ الطاف حسین سے میری ملاقاتیں ہمیشہ صوبے اور وفاق میں اتحادی حکومت کو مستحکم کرنے اور لوکل باڈی آرڈیننس کے لیے ہوا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اعلامیہ لکھوانا نہ میرا کام تھا اور نہ کبھی لکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں